وزیر داخلہ رحمان ملک نے پمز میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے یونی ورسٹی کی اندرونی سکیورٹی کی خامیوں کے باعث ہوئے،یونی ورسٹی کے چوکیدار نے پہلے خود کش حملہ آور کو عمارت میں داخل ہونے سے روکا لیکن بعد میں کیفے ٹیریا کا ملازم سمجھ کر جانے دیا۔ وزیر داخلہ نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سامنے آئیں اور اسے کامیاب بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کے اعصاب پر سوار ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کے عزائم ناکام بنا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پہلے سوات میں تعلیمی اداروں پر حملے کئے اور اب وفاقی دارالحکومت میں اسلامی یونیورسٹی کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ اسلام اور پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169876
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مساجد سے افغان امام چلے جائیں ،دشمنوں کی کوشش ہے کہ ہر قیمت پر پاکستان کو عدم استحکا م سے دوچار کریں آج سے اسلام آباد کی زونل سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات دے دیئے ہیں ۔